ھنگو پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،19مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

پیر 22 دسمبر 2014 17:31

ھنگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) ھنگو پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،19مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

ڈی پی او انور سعید کنڈی کے خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی خان اللہ خا ن، اے ایس آئی عبد اللہ خان،اے ایس آئی ثواب علی نے بمعہ ایلٹ نفری ہنگو کے مختلف علاقوں قاضی پمپ،لختی بانڈہ کیمپ،ابراہیم زئی ،کوٹکی اور دیگر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 19مشتبہ افرادکو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2رائفل،1بارہ بور بندوق ،1کلاشنکوف جبکہ سینکڑوں مختلف قسم کے کارتوس برآمد کئے گئے اس موقع پر ڈی پی او ہنگو انور سعید کنڈی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہنگو کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، دہشتگردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائی جا رہے گی انہوں نے کہا کہ پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے اور بروقت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تا کہ علاقے کو اس گندے لوگوں سے پاک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :