دہشت گردوں کو پھانسی کے بعد سینٹرل جیل ساہیوال کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی

پیر 22 دسمبر 2014 17:28

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) دہشت گردوں کو پھانسی کے بعد سینٹرل جیل ساہیوال کی سیکیورٹی کو بھی مزید بڑھا دیا گیا ایلیٹ فورس کی گاڑیاں گشت پر مامور۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپرینڈینٹ سینٹرل جیل ساہیوال گلزار احمد بٹ نے بتایا ہے کہ دیگر جیلوں کی طرح ساہیوال سینٹڑل جیل کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دی گئی ہے اور ایک اضافی چوکی بناگھارت بھی مزید بڑھا دی گئی ہے اور جیل کی بیٹ کو بڑھا کر ایلیٹ فورس کی گاڑیوں کو گشت پر مامور کر دیا گیا ہے تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں دہشت گردی کے مقدمہ میں سزائے موت کا کوئی قیدی موجود نہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :