Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا اجلاس کے شرکاء سے فکر انگیز اورمدلل انداز میں خطاب

پیر 22 دسمبر 2014 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے میں امن عامہ اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کے شرکاء سے فکر انگیز اورمدلل انداز میں خطاب کیااورسانحہ پشاور کے بعدپیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ۔وزیراعلیٰ نے اس بات پر زوردیا کہ یہ وقت” Do Or Die“کا ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا وقت آن پہنچا ہے۔ پوری قوم نے اتحاد اور یکجہتی کا مثالی مظاہرہ کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اب دشمن کو اسی کی زبان میں ہی سخت ترین جواب دیا جائے گا۔اب زبانی جمع خرچ کادور نہیں رہابلکہ موثر انداز میں فیصلہ کن اقدامات کا وقت ہے اور پوری قوم بیدار اورمتحد ہوچکی ہے ۔انشاء اللہ پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا نام ونشان مٹا دیں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :