سندھ ہائی کورٹ نے آئین پاکستان کے اصل مسوہ چوری ہونے سے متعلق دائر درخواست پر سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سے جواب طلب کرلیا
پیر 22 دسمبر 2014 17:09
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے آئین پاکستان کے اصل مسوہ چوری ہونے سے متعلق دائر درخواست پر سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ،سیکرٹری اسپیکر قومی اسمبلی،سیکرٹری وزارت قانون ،آئی جی اسلام آباد اور دیگر فریقین سے 15دن میں جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس جنید غفار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔
دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے آئین پاکستان کا اصل مسودہ چوری ہونے کے حوالے سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اہم معاملات میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔حکومت کے اس رویے کی وجہ سے بہت سارے معاملات میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ملک کے اصل آئین کا مسودہ چوری ہوچکا ہے ۔(جاری ہے)
اس اہم ترین مسئلے پر بھی حکومت کی عدم دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے ۔
دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے وفاقی حکومت کی جانب سے 15دن میں مسودہ چوری ہونے سے متعلق جواب داخل کرانے کی استدعا کی ۔عدالت نے حکومت کو آخری مہلت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کی جانب سے جواب داخل نہیں کرایا گیا تو آئین پاکستان کا اصل مسودہ چوری ہونے سے متعلق مدعلیہان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جاسکتا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.