سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک سی بی اے یونین کے برطرف ملازمین کو این آئی آر سی سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا

پیر 22 دسمبر 2014 17:07

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک سی بی اے یونین کے برطرف ملازمین کو این آئی آر سی سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل عرب ،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل لارجر بنچ نے کی ۔دوران سماعت کے الیکٹرک سی بی اے یونین کے رہنما اور دیگر سات ملازمین نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ این آئی آر سی میں 400سے زائد ملازمین کی درخواستیں زیر سماعت ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن آج تک ان پر فیصلہ نہیں آیا اور مقدمات التواء کا شکار ہیں ۔درخواست گذار این آئی آر سی جاتے ہیں تو وہاں کہا جاتا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے مذکورہ عہدوں پر حکم امتناع جاری کررکھا ہے اس لیے فیصلہ کرنا ممکن نہیں ہے ۔وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ فل بنچ اگست میں ہی فیصلہ دے چکا ہے کہ این آئی آر سی کو مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ مذکورہ ملازمین کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرے ۔درخواست گذاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ کے الیکٹرک نے سی بی اے یونین کے عہدیداروں سمیت 400سے زائد ملازمین کو جبری ریٹائرڈ کردیا ہے اور ان کا معاوضہ اور بقایا جات بھی ادا نہیں کیے ۔

متعلقہ عنوان :