سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ کراچی سیکٹر 11-Eمیں گرین بیلٹ پر قائم عمارتوں کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا

پیر 22 دسمبر 2014 17:04

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ کراچی سیکٹر 11-Eمیں گرین بیلٹ پر قائم عمارتوں کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس شوکت علی میمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔عدالت نے حکم دیا کہ گرین بیلٹ ،پارکس اور رفاعی پلاٹس پر کسی بھی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

رفاعی پلاٹوں پر تعمیرات غیر قانونی ہیں اس لیے ان کو مسمار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار کے وکیل راجہ سکندر نے موقف اختیار کیا تھا کہ نارتھ کراچی سیکٹر 11-Eکی گرین بیلٹ پر حکومت کی ملی بھگت سے قبضہ کرکے عمارتیں تعمیر کردی ہیں ۔دوران سماعت کے ایم سی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکلاء نے اپنے جواب داخل کرائے ۔جواب میں کہاگیا تھا کہ مذکورہ عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے کے ایم سی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔قبضہ مافیا نے بغیر قانونی کارروائی کے عمارتیں تعمیر کی ہیں ۔عدالت نے عمارتوں کو گرانے کا حکم دے د یا ۔

متعلقہ عنوان :