پولٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کا احمد زئی وزیر قبائل کی ذیلی شاخوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پیر 22 دسمبر 2014 17:04

ٹانک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) پولٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان ایجنسی کا احمد زئی وزیر قبائل کی ذیلی شاخوں کیخلاف 40ایف سی آر کے تحت کریک ڈاؤن 14افراد گرفتار ۔8گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ،مزیدگرفتاریوں کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ۔تفصیلات کے مطابق پولٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ایجنسی اسلام زیب کے احکامات پر پولٹیکل انتظامیہ نے گزشتہ روز سے احمد زئی وزیر قبائل کے ذیلی شاخوں ،مستی خیل اور دینورکے خلاف بڑے پیمانے پرگرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

احمد زئی وزیر قبائل کے ذیلی شاخوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو پولٹیکل انتظامیہ کچھ عرصہ قبل وانہ کے علاقے زالے کے مقام پر ہونے والے دھماکا کی پاداش پر علاقائی ذامہ داری کے تحت گرفتار کر ر ہی ہے ۔پولٹیکل انتظامیہ نے چالیس ایف سی آر کے تحت مذکورہ قبائل کی تمام مراعات بھی بند کر دی ہیں ۔ادھر پولٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان ایجنسی نے سیکورٹی آفسیر فضل خان گنڈہ پور کی نگرانی میں ایک چھاپہ مارپارٹی تشکیل دے دی ہے ۔جس نے خاصہ دار اور لیویز فورس کے ساتھ مل کر مذکورہ قبائل کے افراد کی مذید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :