بینظیر بھٹو شہید کی برسی، ہل سیری درہ میں سید بازل علی نقوی کے جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

پیر 22 دسمبر 2014 16:51

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ہل سیری درہ میں وزیر اطلاعات، زراعت و لائیوسٹاک سید باز ل علی نقوی کے جلسے کے حوالہ سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، جلسہ کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں پیپلزپارٹی حلقہ دو کے صدر سید فرما ن شاہ ، علی نقوی ، الطاف حسین مغل ،دلاور خان ، چوہدری نیک عالم ، سردار عبدالقیوم، محمد نذیر قریشی ، چوہدری محکم دین ، مستری محمد دین ،راجہ شاہنواز ، فرید احمد، حاجی سائیں خان، احمد دین ، راجہ شکور خان ودیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہل سیری درہ کے جلسے میں سیری درہ ،ٹھور ، گلی ، کلس سیری در ہ ، چوڈھکیاں ، پوڈیمار ، نکہ شکرپٹیاں ، بور مظفرشاہ ، ترکھان بانڈی سے بڑے قافلوں کے ساتھ عوام شرکت کریں گے ماکڑی سے لیکر ہل سیری درہ تک جگہ جگہ اپنے محبوب قائد کاشاندار استقبال کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید فرمان شاہ ، الطاف حسین مغل ، دلاور خان و دیگر نے کہا کہ یہ جلسہ ہل سیری درہ کی تعمیر و ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگااس سے علاقہ میں سابقہ ادوار میں ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات کے جلسہ سے یونین کونسل نوراسیری سے دیگر جماعتوں کامکمل صفایاہوگااور بے نظیر بھٹو شہید کے برسی کے موقع پروزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی عوام کو بڑی خوشخبری دیں گے اور اہم اعلانات پر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :