فلاح انسانیت فانڈیشن کی جانب سے تھر پارکر کے قحط زدا علاقوں میں ریلیف آپریشن کو مزید وسیع کرنے کے لئے حتمی پلان تیار کر لیاگیا

پیر 22 دسمبر 2014 16:50

پنگریو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) فلاح انسانیت فانڈیشن کی جانب سے تھر پارکر کے قحط زدا علاقوں میں ریلیف آپریشن کو مزید وسیع کرنے کے لئے حتمی پلان تیار کر لیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت تھر پارکر کے دیہی علاقوں میں پانی ، صحت اور خوراک کی سہولیات پہنچانے کے لئے ملک بھر میں رابطے کئے جا رہے ہیں فلاح انسانیت فانڈیشن کے چےئرمین حافظ عبدالرف دورہ تھرپارکر کے دوران کے دیہی علاقوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھر کے حالات اس وقت نازک دور سے گزر رہے ہیں سردی کا موسم شروع ہوتے ہی معصوم بچوں میں بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں اس وقت تھر کے قحط زدہ علاقوں میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچوں کی اموات میں اضافہ ہونے لگا ہے خوراک کی قلت کی وجہ سے بڑے اور بچے متاثر ہو رہے ہیں ، بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے اس وقت تھر کی یہ صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے انہوں نے کہا فلاح انسانیت فانڈیشن تھر کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا ہے تا کہ ریلیف کے کام کو مزید تیز تر کر دیا جائے انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فانڈیشن بلا تفریق خدمت انسانیت پر یقین رکھتی ہے رواں سال کے دوران تھر پارکر میں 650 سے زائد پانی کے منصوبہ جات کو مکمل کر چکی ہے 43780 مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات پہنچائی جا چکی ہیں 23790 افراد میں راشن تقسیم کیا گیاانہوں نے کہا کہ اس وقت تھر کے اندر قحط کی صورتحال نے شدت اختیار کر لی ہے یہ وقت ہے انسانیت کی خدمت کرنے کااس وقت مخیر حضرات تھر کی قحط زدہ عوام کی مدد کے لئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فانڈیشن نے تھر کے غریب پسماندہ عوام کے دکھ درد کا احساس کرتے ہوئے مسلسل خدمت میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے تھر کے دیہی علاقوں کو ہدف بناتے ہوئے دور دراز گاں گوٹھوں میں پہنچ کر اپنی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں گزشتہ دنوں دورہ تھرپارکر کرتے ہوئے چھاچھرو ،مٹھی ، اسلام کوٹ ، ڈیپلو ، ویھ لنجا ، جتراڑ ، پانیلو ، گنگا لس ، گلو جو تڑ ، کھاکھڑیار ، ڈونجھ، گولیو ، خیرآباد ، ویسریاباہ ، گوگاسر ، موڈور ، سائیاں سر اور دیگر علاقوں کا دورہ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں میں راشن تقسیم کیا دوران تقسیم چیئر من فلاح انسانیت فانڈیشن حافظ عبد الرف مذکورہ علاقوں کے معززین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ خدمت دین سمجھ کر کرتے ہیں دین ہمیں انسانیت کی بلا تفریق خدمت کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ تھر پارکر کے اندر ریلیف کے کام تحصیلی بنیادوں پر تقسیم کر کے مختلف علاقوں میں اپنی سروے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جو مختلف دیہی علاقوں کا سروے کر رہے ہیں سروے شدہ علاقوں میں راشن کی تقسیم کاری کا عمل جاری ہے فراہمی آب کے منصوبوں کے تحت 180 نئے پراجیکٹس پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ، کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، سرگودھا ، ملتان ،بھاولپور اور ملک بھر کے شہروں سے صحت کے حوالے سے میڈیکل ٹیموں کو تیار کر کے تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے جہاں پر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف میڈیکل کیمپوں کے ذریعے مفت علاج معالجہ کیا جائے گا اس طرح ملک بھر کے مخیر حضرات کو ہم دعوت پیش کرتے ہیں کہ وہ تھرپارکر تشریف لا کر قحط زدہ علاقوں کا دورہ کریں اور اپنے ہاتھوں سے ان کی مدد کریں انہوں نے کہا کہ تھرپارکر کے ضلعی ہیڈ کواٹر مٹھی شہر میں ایک فلاحی مرکز بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جس سے تھرپارکر کے طلبہ اور مسافر احباب کو سہولیات پہنچائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :