Live Updates

عمران خان نے پاک افغان بارڈر پر کنڑول رکھنے اور ایف سی کی واپسی کا مطالبہ کر دیا

پیر 22 دسمبر 2014 16:49

عمران خان نے پاک افغان بارڈر پر کنڑول رکھنے اور ایف سی کی واپسی کا مطالبہ ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک افغان بارڈر کو کنڑول کرنے ،آئی ڈیپیز کی مدد اور ایف سی کی واپسی کا مطالبہ کر دیاہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کا دباﺅ کے پی کے حکومت پر پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے افغان بارڈر کو سنبھالنا مشکل ہو گیا ہے اس لیے ایف سی کو واپس بھیجا جائے جس کے لیے وہ بنائی گئی تھی۔

ایف سی ملک کے دیگر حصوں میں بھی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے اور اب میر ی وفاقی حکومت سے گزارش ہے کہ ایف سی کو واپس اس کے اصل مقصد کی طرف واپس لایا جائے جس کے لیے یہ بنائی گئی تھی کیوں کہ سرحدی علاقے کی حفاظت کرنے کے لیے پولیس کی تربیت نہیں ہے لیکن وہ پھر بھی اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ اس وقت ہماری حکومت پر 20لاکھ آئی ڈی پیز کا دباﺅ ہے اور کے پی کے حکومت کو اس وقت مالی بحران کا سامنا ہے اس لیے وفاقی حکومت ہمیں فنڈ فراہم کرے جس کے ذریعے ہم آئی ڈی پیز کی مشکلات کو حل کر سکیں ۔

عمران خا ن نے کہا کہ اگر کے پی کے حالات بہتر بنانے ہیں تو سب سے پہلے افغان بارڈر کر مکمل طور پر سیل کرنا ہو گا اور اس کے بعد پانچ لاکھ سے زائد غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کو ملک سے نکالنا ہو گا ۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایس سسٹم باننے جا رہے ہیں جس کے ذریعے سکول میں انتظامیہ صرف ایک بٹن دبائے گی اور مختلف مقامات پر سیکیورٹی ایجنسیوں میسج چلا جائے گا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز فوراً سکول کی پہنچ کر کسی بھی ہنگامی صورتحال کو قابو میں کر سکے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :