کراچی، اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے رہنما جاں بحق

پیر 22 دسمبر 2014 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مالک زر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کی ایم پی آر کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے جمعیت علائے اسلام (ف) کے رہنما مالک زر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے مالک زر شدید زخمی ہوگئے اور اسی حالت میں ان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

ادھر لانڈھی میں اپنے ہی پستول کی اتفاقیہ گولی چلنے سے چوکیدار ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی مطابق لانڈھی کے علاقے توحید آباد میں رات کو ڈیوٹی پر موجود چوکیدار 50سالہ خان سید اپنے ہی پستول کی اتفاقیہ گو لی چلنے سے زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :