کراچی ،اسکول وینز کو مقناطیسی بم سے اڑانے کی اطلاعات پر نگرانی سخت کردی گئی

پیر 22 دسمبر 2014 16:48

کراچی ،اسکول وینز کو مقناطیسی بم سے اڑانے کی اطلاعات پر نگرانی سخت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) اسکول وین کو دہشت گردوں کی جانب سے مقنا طیسی بم کے ذریعے بچوں سمیت اڑائے جانے کی اطلاع پر سخت نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام بڑے اسکولوں میں چلنے والی اسکول وینز کے کوائف ٹریفک پولیس کو جمع کرانے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ اسکول وینز کے ڈرائیوروں کی بھی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔

انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق کالعدم دہشت گرد بچوں کو اسکول لانے اور لے جانے والی گاڑیوں میں میگنٹ بم نصب کر سکتے ہیں۔ اس اطلاع پر الرٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو نگرانی سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری داخلہ نیاز علی عباسی نے کہا ہے کہ یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دہشت گرد تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کو لانے اور لے جانے کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں دہشت گردی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ ان گاڑیوں کو مقنا طیسی بموں سے اڑایا جا سکتا ہے ۔

سیکریٹری داخلہ سندھ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ، ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز سندھ اور تمام اضلاع کے تعلیمی اداروں کے پرنسپلز طلباء و طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنیوالے مالکان کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس منعقد کریں۔

متعلقہ عنوان :