کراچی ‘ اور نگی ٹاؤن میں جے یو آئی کے مقامی رہنما مولانا زر ملک قاتلانہ حملے میں زخمی

پیر 22 دسمبر 2014 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں جے یو آئی کے مقامی رہنما مولانا زرملک پر قاتلانہ حملہ ، فائرنگ سے مولانا زرملک زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

شہر قائد کے علاقے ایم پی آر کالونی میں موٹر سائیکل سواروں نے جی یو آئی کے مقامی رہنماء مولانا زرملک پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ، انہیں جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جے یو آئی سندھ کے نائب صدر قاری عثمان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا زرملک جے یو آئی اورنگی ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری ہیں انہیں چھ گولیاں لگی ہیں ۔

پولیس کے مطابق مولانا زرملک پر حملہ کرنے والوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے ، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 8خول ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :