پشاور کے معصوم بچوں نے قربانی دیکر قوم کو متحد کردیا ہے ‘احسن اقبال

پیر 22 دسمبر 2014 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پشاور کے معصوم بچوں نے قربانی دیکر قوم کو متحد کردیا ہے ‘ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنایاجارہا ہے،امن اوراستحکام کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔اسلام آباد میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مستحکم ماحول کے بغیراصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتیں۔

(جاری ہے)

وفاقی نے کہاکہ ساٹھ کے عشرے میں پاکستان امداد کرنے والے ممالک میں شامل تھا، کوئی بھی ملک پالیسیوں کے تسلسل اور استحکام کے بغیرترقی نہیں کرسکتا۔ احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف قومی لائحہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور میں بچوں کی قربانی سے قوم متحد ہوگئی۔منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے سازگار ماحول بھی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی کامیابی معیاری معاشی اور سیاسی اداروں پر منحصر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ویژن2025 پروگرام دیا ہے جو ترقی کا روڈ میپ ہے۔

متعلقہ عنوان :