سعودی عرب میں کمرے میں گیس بھرنے سے 3پاکستانی جاں بحق

پیر 22 دسمبر 2014 16:33

سعودی عرب میں کمرے میں گیس بھرنے سے 3پاکستانی جاں بحق

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) کوٹ اعظم خاں کے نوجوان سمیت تین پاکسانی محنت کش سعودی عرب کے شہر الریاض میں دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ اعظم خان کے رہائشی لیاقت علی کا بیٹا محمد جاوید گوجرانوالہ کا محمد قیصر اور ناصر علی الریاض کے ایک ہوٹل میں کام کرتے چلے آرہے تھے اور ایک مدت سے ہوٹل کے ایک کمرے میں ہی مکین تھے وقوعہ کی رات تینوں نوجوان ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد سونے کے لئے اپنے کمرے میں چلے گئے تاہم سونے کے دوران کمرے سے گزرنے والا گیس کا پائپ لیک ہونے لگا جس کی وجہ سے پورے کمرے میں گیس بھرگئی جس سے تینوں نوجوان کو ابدی نیند سلادیا، مرحومین کی متیں آج پاکستان لائی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :