پرائیویٹ اور نجی سکولوں میں چھٹیاں نہ کرنیوالے مالکان کیخلاف کاروائی کا فیصلہ‘ ذرائع

پیر 22 دسمبر 2014 16:06

پرائیویٹ اور نجی سکولوں میں چھٹیاں نہ کرنیوالے مالکان کیخلاف کاروائی ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) پرائیویٹ اور نجی سکولوں میں چھٹیاں نہ کرنیوالے مالکان کیخلاف کاروائی کا فیصلہ‘ ذرائع کے مطابق حکومت نے سانحہ پشاور اور کالعدم تنظیموں کی جانب سے موصول ہونیوالی دھمکیوں کے پیش نظر صوبہ بھر کے تمام سرکاری‘ پرائیویٹ اور نجی سکولوں کو موسم سرما کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کا حکم دیا تھا لیکن یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض پرائیویٹ اور نجی سکول اور دیگر تعلیمی اداروں نے تاحال چھٹیاں نہیں کی ہیں جس پر حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام ای ڈی او ایجوکیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے تعلیمی اداروں کی چیکنگ کرکے اپنی رپورٹ ارسال کریں تاکہ ان کے مالکان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :