میانوالی ایئر بیس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے کمشنر سرگودھا کو فوری طور پر نقائص دور کرکے از سر نو سکیورٹی مرتب کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ذرائع

پیر 22 دسمبر 2014 16:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) میانوالی ایئر بیس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے کمشنر سرگودھا کو فوری طور پر نقائص دور کرکے از سر نو سکیورٹی مرتب کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حکومت کو رپورٹ ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایم ایم عالم ایئر بیس میانوالی کی سکیورٹی میں کئی نقائص ہیں جس پر فوری طور پر نقائص دور کرنے کی ضرورت ہے حکومت نے فوری طور پرکمشنر سرگودھا ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف کو نقائص کی تفصیل اور انہیں دور کرنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ ملکر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ اسوقت ملک بھر میں دہشتگرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کو پھانسیاں دی جارہی ہیں جس کے رد عمل سے بچنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے۔