حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دیئے گئے احکامات کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘
پیر 22 دسمبر 2014 16:04
سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دیئے گئے احکامات کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘ مانیٹرنگ کیلئے 22 خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو 31 دسمبر تک مانیٹرنگ کرکے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کرینگی محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معلوم ہوسکے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانیوالی گرانٹ سے کن کن سکولوں میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں حکومت پنجاب نے سہ ماہیوں بنیادوں پر سکولوں کو ترقیاتی کاموں کیلئے گرانٹ دی تھی جس کا جائزہ لینے کیلئے 22 مختلف مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو دیئے گئے اضلاع میں مانیٹرنگ کرکے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کو دینگی جس کے بعد جائزہ لیا جائیگا کہ اگر کسی ضلع نے حکومت کی دی گئی گائیڈ لائن پر عملدرآمد نہیں کیا تو ان کیخلاف کاروائی ہوگی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
-
2 سال ہو گئے،دوسرے ملک سے تو معلومات نہیں مانگ رہے،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.