وفاقی حکومت نے ہیلتھ سکیم سے 10 ملین افراد کو تحفظ فراہم کرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی ہے پہلے مرحلہ میں 22 اضلاع میں یہ پروگرام شروع کیا جائیگا ذرائع

پیر 22 دسمبر 2014 16:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) وفاقی حکومت نے ہیلتھ سکیم سے 10 ملین افراد کو تحفظ فراہم کرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی ہے پہلے مرحلہ میں 22 اضلاع میں یہ پروگرام شروع کیا جائیگا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے پورے ملک میں ہیلتھ انشورنس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے پہلے مرحلہ میں نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کیلئے 22 اضلاع چُنے ہیں جس میں تمام افراد جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جو مختلف بیماریاں جن میں دل کے متعلق امراض ذیابطیس‘ ہیپاٹائٹس کے اعضاء فیل ہوجانے اور کینسر جیسے بڑے امراض میں مبتلا 10 لاکھ لوگوں کو ہیلتھ انشورنس سکیم‘ صحت کا تحفظ فراہم کریگی اس ضمن میں وزارت صحت اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے مختلف صوبوں میں خصوصی ورکشاپس بھی منعقد کرائی جائینگی۔