Live Updates

سانحہ پشاور، شہداءکے والدین نے عمران خان کو مشورہ دیدیا

پیر 22 دسمبر 2014 15:51

سانحہ پشاور، شہداءکے والدین نے عمران خان کو مشورہ دیدیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) آرمی پبلک سکول پر حملے میں شہید ہونیوالے بچوں کے ورثاءنے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کہاہے کہ یہ بڑے اور دلیرانہ فیصلوں کا وقت ہے ، دہشتگردوں کو سرعام لٹکایاجائے ۔ پشاور کے آرمی پبلک سکول کے دورے کے موقع پر شہداءکے ورثاءنے عمران خان کو صورتحال سے آگاہ کیا اور بچوں کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایک باہمت ماں نے عمران خان سے کہاکہ تحریک انصاف کو تبدیلی کے لیے ووٹ دیاتھا ، بچے مررہے ہیں ، یہ بڑے فیصلوں کا وقت ہے ، آگے بڑھیں ، قوم آپ کے ساتھ ہے ۔ اس موقع پر عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی موجود تھے ۔ آرمی پبلک سکول کے دورے کے بعد عمران خان شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے گھر گئے جہاں لواحقین سے تعزیت اور طاہرہ قاضی کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :