پاکستان میں عالمی مقابلوں کے انعقاد کے لیے کوشاں ہیں، ریاض حسین پیرزادہ

پیر 22 دسمبر 2014 15:50

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی مقابلوں کے انعقاد کے لیے کوشاں ہیں ، ملک عالمی سازشوں کا شکارہے ، ہاکی کے بعد کبڈی کے میچ میں بھی بھارت نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ، ہمیں سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے ۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

22 دسمبر 2014ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اس عالمی سازشوں کا شکار ہے ہماری ٹیموں کے ساتھ بھارت میں ناروا سلوک ہورہا ہے اس کو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے درگزر کرتے ہیں ہاکی کے کھلاڑیوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی اس وقت ملک عالمی سازشوں کا شکار ہے ہم ملک کے اندر عالمی کھیلوں کے انعقاد کیلئے کوشاں ہیں ۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم پر حملہ کرنے والے یہ بھول گئے تھے کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں امید کرتے ہیں کہ عالمی کھیلوں کے بڑے مقابلے جلد انعقاد کرینگے دہشتگردی کی وجہ سے ملک افراتفری کا شکار ہے

متعلقہ عنوان :