منشیات، دہشت گردی اور انتہا پسندی ملک کی جڑوں کوکھلا کر رہی ہے،کورکمانڈر کوئٹہ
پیر 22 دسمبر 2014 15:49
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ منشیات، دہشت گردی اور انتہا پسندی ملک کی جڑوں کوکھلا کر رہی ہے ان کے خلاف جہاد کرنا ہوگا،وسائل کی کمی کے باوجود کوسٹ گارڈکا غیر قانونی اسلحہ،منشیات اسمگلنگ کی روک تھام میں کردار قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی37ویں پاسنگ آوٴٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پیر کو پاکستان کوسٹ گارڈ کے 35ویں بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ کوسٹ گارڈ ٹریننگ سینٹر کورنگی میں ہوئی۔پاکستان کوسٹ گارڈ کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی سادہ اور پروقار تقریب میں مہمان خصوصی کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کوپاس آوٴٹ ہونے والے 425 چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔(جاری ہے)
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا، کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے مارچ پاسٹ کیا۔
لیفٹنٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات اور دہشتگردی کے خلاف جہاد کرنا ہوگا جو ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منشیات کی طرح دہشت گردی بھی ملک کو اندرونی طور پر کمزور کررہی ہے جس کے خلاف کوسٹ گارڈ نے سربکف رہنا ہے۔ لیفٹنٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود سمندروں کی مسلسل نگرانی ، منشیات و انسانی اسمگلنگ اور اسلحے کی غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کیلیے کوسٹ گارڈ کا کردار قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کی کوششوں سے منشیات ،انسانی سمگلنگ میں کمی ہوئی ہے۔بعد ازاں تقریب میں پاس آوٹ ہونے والے جوانوں نے ملکی دفاع اور پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا حلف اٹھایااورپاس آوٴٹ ہونے والے کوسٹ گارڈ کے جوانوں نے جسمانی تربیت کے علاوہ مسلح دہشت گردوں سے نمٹنے، آگ لگے دائرے سے کامیاب چھلانگ لگانے ، جوڈو کراٹے کے ذریعے ٹائلز کو توڑنے کا کامیاب عملی مظاہرہ بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر پاس آوٴٹ ہونے والے جوانوں میں اعزازات بھی تقسیم کئے گئےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.