صوبائی وزیر برائے صحت جام مہتاب حسین ڈھر کا اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر پر قاتلانہ حملے پر افسوس کا اظہار،واقعہ کی مذمت
پیر 22 دسمبر 2014 15:49
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر برائے صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر پر قاتلانہ حملے کے واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
(جاری ہے)
پیر کو جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ معصوم انسانوں او ر خاص کر انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کے قاتل انسان دشمن اور درندہ صفت ہیں ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر ان دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا سکتی ہے۔ ہمارے اتحاد میں ہی ان انسانیت کے دشمنوں کی شکست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کو قتل کرنے والوں کے خلاف حکومت نے سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے او ر جلد ہی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا کہ حکومت سندھ ڈاکٹروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.