لال مسجد کے باہر سول سوسائٹی کا احتجاج ، طالبان نے دھمکی دیدی

پیر 22 دسمبر 2014 15:44

لال مسجد کے باہر سول سوسائٹی کا احتجاج ، طالبان نے دھمکی دیدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) لال مسجد کے سابق خطیب مولاناعبدالعزیز کے خلاف احتجاج ختم کرانے کے لیے تحریک طالبان پاکستان کاگروپ جماعت الاحرار بھی میدان میں آگیاہے اورسول سوسائٹی کے نمائندگان کو مقدمات واپس نہ لینے ، احتجاج ختم نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔

(جاری ہے)

ایک قومی روزنامے کو موصول ہونیوالی ٹیلی فونک ریکارڈ نگ میں سول سوسائٹی احتجاج کے منتظمین سے جماعت الاحرار کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان نے کہاکہ لال مسجد کے سابق خطیب کو تنگ کرنا نہ چھوڑا تواحتجاج کے منتظمین ، اُن کے خاندان اور دیگر لوگوں کے لیے اچھانہیں ہوگا۔

احسان اللہ احسان کاکہناتھاکہ وہ کمزور ضرور ہیں لیکن دشمنوں کو کبھی بھولتے نہیں ، وہ تنبیہ کرتے ہیں کہ اپنے آپ سمیت دیگر لوگوں کو مشکلات میں مت ڈالیں اورطالبان کو مجبور نہ کریں ۔ گفتگوکرتے ہوئے احتجاج کے منتظمین کاکہناتھاکہ وہ امن و امان کے قیام اور اتحاد کے لیے کوشاں ہیں ، مسجد ایک ایسی جگہ ہے جہاں تمام لوگ ایک ہی صف میں کھڑے ہوتے ہے لیکن ذاتی مقاصد کے لیے محراب و منبر کے استعمال کے خلاف ہیں ۔