چولہے ٹھنڈے، روزگار ختم، بجلی و گیس بند کر کے حکومت نے زندگی عذاب بنا دی،چودھری پرویزالٰہی
پیر 22 دسمبر 2014 14:57
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ بجلی و گیس کی بندش سے حکومت نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہے، چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور روزگار ختم ہو چکے ہیں، عوام کو ایم او یو نہیں بجلی اور گیس چاہئے، تمام تر دعوؤں کے باوجود نیشنل گرڈ میں ایک میگاواٹ بجلی اضافہ نہیں ہوا۔
انہوں نے ایک بیان میں توانائی کی سپلائی کی موجودہ صورتحال پر تشویش اور غریب و عام آدمی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے زندگی وبال جان بنا دی گئی ہے، ہر جگہ خواتین خانہ بھی سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہیں جنہیں گیس نہ ملنے کے باعث گھروں میں کھانا پکانے تک میں انتہائی مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے، گیس کی مسلسل بندش کے علاوہ بجلی کی گھنٹوں تک علانیہ و غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث بھی عوام کا روزگار بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور محنت کش طبقہ سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہے، فیکٹریاں اور کاروبار بند ہونے سے بیروزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے، قوم کو روزانہ نوید سنائی جاتی رہی کہ بجلی کی پیداوار میں ہزاروں میگاواٹ اضافہ کیلئے معاہدے کر لیے گئے ہیں او ایم او یو پر دستخط ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا اور لوگ بجلی کیلئے ترس رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.