تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے فنڈز کی ضرورت ہے،چیئرمین ایچ ای سی

پیر 22 دسمبر 2014 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختیار نے کہا ہے کہ تعلیم اس وقت کمرشل بن چکی ہے ۔تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے فنڈز کی ضرورت ہے ۔اگر سرکاری ملازم کے بچے سرکاری سکول میں پڑیں گے تو مسائل ٹھیک ہو جائیں گے۔دنیا کی بہترین نظام تعلیم کو ملک کے اندر رائج کرنے کے لئے ہمیں کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان گورنس2014 میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت بہترین تعلیمی نظام کی ضرورت ہے جس کے لئے فنڈز مہیا کئے جائیں ۔اس وقت ایک کاروبار بن چکا ہے اور گلی کوچوں میں تعلیم کو بیچا جارہا ہے۔نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے ایچ ای سی نے اپنا جو کردار ادا کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

متعلقہ عنوان :