حیدر آبادسنٹرل جیل کی بیرونی دیوار گر گئی ،سزائے موت کے قیدی فرار نہ ہو سکے

7 ہائی پروفائی قیدیوں سمیت سزائے موت کے188 قیدی موجود تھے

پیر 22 دسمبر 2014 14:55

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) حیدر آباد سنٹرل جیل کی بیرونی دیوار کا10 فٹ حصہ خستہ حالی کی وجہ سے گر گیا۔جیل میں موجود سزائے موت کے 188 قیدیوں کو بندوق کی نوک پر فرار ہونے سے روک دیا گیا ۔ خار دار تاریں لگا فوری طور پر دیوار کی مرمت کی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز حیدر آباد سنٹرل جیل کی بیرونی دیوار خستہ حالی کی وجہ سے گر گئی ۔جیل میں 7ہائی پروفائی قیدیوں سمیت سزائے موت کے188 قیدی موجود تھے ۔سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان قیدیوں کو بندوق کی نوک سے روکا اور فوری طور پر خار دار تاریں لگوا دیں ۔جس کے فوری بعد جیل کی بیرونی دیوار کے مرمت کا کام شروع کر ا دیا گیا تاہم اس موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

متعلقہ عنوان :