حافظ سعید کو ” صاحب “ کہنے پر بھارت کا اقوام متحدہ سے شدید احتجاج ، وضاحت طلب

پیر 22 دسمبر 2014 14:53

حافظ سعید کو ” صاحب “ کہنے پر بھارت کا اقوام متحدہ سے شدید احتجاج ، ..

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء ) بھارت نے جماعت الدعویٰ کے سربرا حافظ سعید کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک پینل کی جانب سے ” صاحب “ کہنے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ادارے سے وضاحت طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک پینل کی جانب سے اپنی قراراداد میں حافظ سعید کو حافظ سعید صاحب کہہ کر پکارنے کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے پینل کے چیئرمین گیری کوئلین سے معاملے پروضاحت طلب کرلی ہے