حریت رہنماؤں کی مسلسل نظر بندی بلاجواز اور غیر قانونی ہے ، حریت کانفرنس گیلانی
پیر 22 دسمبر 2014 14:51
سرینگر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء ) کل جماعتی حریت کانفرنس گیلانی گروپ نے آزادی پسند رہنماؤں محمد یاسین ملک ، مسرت عالم بٹ ، مشتاق الاسلام ، عبدالغنی بٹ ، عبدالسبحان وانی ، ناصر عبداللہ پلہالن ، مفتی عبدالاحد ، پرویز احمد اور دیگر کی مسلسل نظر بندی کو بلاجواز اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی پر زور دیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان حریت نے کہا کہ الیکشن ڈرامے کے وقت تمام حریت پسند قائدین اور ہزاروں نوجوانوں کو جیلوں میں انٹروگیشن سینٹروں میں پابند سلاسل بنا دیا گیا تھا ان میں سے اگرچہ بعض کو رہا کردیا گیا ہے ابھی بھی درجنوں لیڈر سینکڑوں نوجوانوں کو نہیں چھوڑا گیا اور انہیں بندوق کی نوک پر حبس بے جا میں رکھا گیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں چاہے جو بھی پارٹی برسر اقتدار لائی جائے راج یہاں بھارت کی ہوم منسٹری کا ہی جاری رہے گا اور ریاستی حکومت کی پوزیشن حسب سابق ہوگی ۔
کشمیر سے متعلق تمام معاملات کو براہ راست طور پر بھارتی وزیراعظم کے مشیر ہی دیکھتے ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر مکھی بھی اپنی جگہ سے پر نہیں مار سکے گی ۔ الیکشن ڈرامے کے بعد رہنماؤں کو نظر بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں حریت ترجمان نے کہا کہ جموں کشمیر میں دہلی والوں کے بعد اگر کسی کی چلتی ہے تو وہ یہاں پر تعینات فوج اور پولیس کی ٹاپ براس ہے جو جس کو جب چاہتی ہے حراست میں لیتی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.