پاکستان سمیت تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے خو اہاں ہیں ، بھارت

پیر 22 دسمبر 2014 14:51

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء ) بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے پاکستان سمیت ہمسائیہ ممالک کے ساتھ پرامن ماحول میں مذاکرات کی خواہش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ تشدد اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول ہونا ضروری ہے ۔ پشاور سانحہ نے دل چھلنی کردیئے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور سانحہ کے بعد ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کسی صورت قابل قبول نہیں ہوسکتی تھی انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنے کا حامی ہے اور اس ضمن میں پاکستان یا بنگلہ دیش ہو یا پھر چین ہو سبھی ممالک کو بھارت کی خود مختاری کا احساس کرکے ہی بات چیت کیلئے ماحول سازگار کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ یہ ناممکن ہے کہ ہم مذاکرات کا بگل بجائیں اور دوسری طرف سے دھماکوں کی آوازیں نکل آئیں

متعلقہ عنوان :