پی آئی اے کا کل سے عمرہ کرائے میں اضافے کا اعلان

پیر 22 دسمبر 2014 14:23

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے کل 23دسمبر سے عمرہ کے کرائے میں اضافے کا اعلان کردیاہے۔ ترجمان نے بتایاکہ7ہزار روپے کرائے میں اضافہ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے کہا کہ عمرہ آپریشن کیلئے اضافی پروازیں چلارہے ہیں جس کی وجہ سے کرائے بڑھائے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث چند دن قبل ہی پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں دس ہزار روپے تک کمی کااعلان کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :