بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا

پیر 22 دسمبر 2014 14:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر آئی ٹی یونیورسٹی اور بہادر خان ویمن یونیورسٹی سمیت پاک فوج کے تحت چلن والے گریڈن کالج کو بند کردیا گیا ہے اس سے پہلے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے قائد اعظم یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی متعدد پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں پہلے ہی 22 دسمبر سے 28 دسمبر تک چھٹیوں کا غیر معمولی اعلان کر چکی ہیں۔ یونیورسٹیوں میں انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی (آئی آئی یو آئی)، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس ٹیکنالوجی (نسٹ)، بحریہ یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) شامل ہیں۔تاہم، نمل 26 دسمبر کو کھل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :