کراچی ‘ فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق ‘ چار افراد زخمی

پولیس نے بین الصوبائی کارلفٹرگروپ کے دو ملزمان پکڑلئے

پیر 22 دسمبر 2014 14:12

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ‘ پولیس نے بین الصوبائی کارلفٹرگروپ کے دو ملزمان پکڑلیے۔پولیس حکام کے مطابق لانڈھی میں گل احمد چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا موچکو کے علاقے سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

بلدیہ ٹاوٴن میں فائرنگ سے شاہد کاظمی نامی شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ گلبائی پل کے قریب فائرنگ سے دو افراد اور اورنگی ٹاون ایم پی آر کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہواہے اے سی ایل سی پولیس نے بین الصوبائی کار لفٹر گروپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پانچ موٹر سائیکلز کے علاوہ جعلی دستاویز برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :