گھر کے بھارتی شیروں کی غیر ملکی سرزمین پر ہزمیتوں کی داستان لمبی ہو نے لگی

پیر 22 دسمبر 2014 14:08

گھر کے بھارتی شیروں کی غیر ملکی سرزمین پر ہزمیتوں کی داستان لمبی ہو ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -22 دسمبر 2014ء ) گھر کے بھارتی شیروں کی غیر ملکی سرزمین پر ہزمیتوں کی داستان لمبی ہو تی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم نے گزشتہ گچھ سالوں میں ہوم گراؤنڈز میں تو اپنے سپنرز کی مدد سے غیر ملکی ٹیموں کیخلاف کامیابیاں حاصل کیں ہیں تاہم گھر سے باہر غیر ملکی گراؤنڈز میں اس کے باؤلرز حریف ٹیموں کے بلے بازوں کے آسان شکار بنے ہوئے ہیں جبکہ اس کے بلے باز بھی غیر ملکی ٹیموں کے دراز قد فاسٹ باؤلر وں کے آگے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں ۔

بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے گھر کے باہر حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ 2011ء کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم غیر ملکی گراؤنڈز پر بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں سے بھی بد تر کاکر دگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین سالوں کے دوران بھارتی ٹیم نے غیر ملکی میدانوں پر 23ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے محض 2ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور 15میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ 6ٹیسٹ ڈرا ہوئے ۔

اس میں سرفہرست آسٹریلیا نے نوجوان ٹیم کے ہمراہ بھی غیر ملکی سرزمین پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے 33میں 20ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے ،8میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ 5ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں ۔ جنوبی افریقہ نے اس عرصے کے دوران اپنے گھر سے باہر 27ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے 16میں اسے کامیابی نصیب ہوئی ،4میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور 7ٹیسٹ ڈرا ہوئے ۔

فہرست میں تیسرا نمبر انگلینڈ کا ہے جس نے گزشتہ 3سال میں گھر سے باہر 36ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں 16جیتے ،9ہارے اور 11میچز ڈرا کیے ۔پاکستان کا اس فہرست میں چوتھا نمبر ہے جس نے 10میچز میں سے 4میں کامیابی حاصل کی ،5میچز ہارے اور 1میچ کا نتیجہ نہ نکل سکا ۔ ویسٹ انڈیز نے اس عرصے کے دوران 24میں سے 8ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی ،11ہارے اور 5میچز ڈرا کیے۔

نیوزی لینڈ نے گزشتہ تین سالوں میں دیار غیر میں 26میں سے 8میچز اپنے نام کیے ،10میں اسے شکست ہوئی اور 8میچز ڈرا ہوئے ۔زمبابوے نے اس عرصے میں 11ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں تین میں اسے کامیابی اور 8میں ناکامی نصیب ہوئی ۔بنگلہ دیش نے گزشتہ تین سال میں اپنے ہوم گراؤنڈز سے باہر 5ٹیسٹ میچز میں سے محض 1میں کامیابی حاصل کی جب کہ اسے 4میچز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔سری لنکا نے تین سالوں میں اپنے میدانوں سے باہر کھیلے گئے 11ٹیسٹ میچز میں سے 2جیتے ، 6میں اسے ناکامی ہوئی اور3میچز ڈرا ہوئے ۔