فیصل آباد:انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ‘ سیکنڈ و کمپوزٹ سپلیمنٹری کے نتائج کا اعلان12 جنوری کوکیا جائے گا

پیر 22 دسمبر 2014 14:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ‘ سیکنڈ و کمپوزٹ سپلیمنٹری کے نتائج کا اعلان12 جنوری کوکیا جائے گا۔ سیکرٹری بورڈ ملک ظفر اقبال کے مطابق رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر ملاحظہ کرنے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہو گا جس کی قیمت مبلغ 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی کے حصول کیلئے بورڈ کی نامزد کردہ بنک برانچز یو بی ایل بورڈ برانچ‘ یو بی ایل کوتوالی روڈ فیصل آباد اور ایم سی بی جیل روڈ فیصل آباد میں ایڈوانس فیس جمع کروانے کیلئے بکنگ کا سلسلہ شروع ہو چکاہے جو مورخہ 09 جنوری 2015 ء تک جاری رہے گا اور سی ڈی بھی مورخہ 12 جنوری 2015ء کو صبح 10 بج کر 10 منٹ پر اسی بنک سے حاصل کی جا سکے گی جس میں ایڈوانس فیس جمع کروائی گئی ہو گی۔

یاد رہے کہ رزلٹ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی معلوم کیا جا سکے گا جس کا طریقہ یوں ہے کہ امیدوار اپنا رول نمبر لکھ کر 800240 پر بھیج دیں اور فوری طور پر انہیں رزلٹ سے متعلق جوابی ایس ایم ایس موصول ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :