میٹروبس پراجیکٹ کیس : سپریم کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے ،سیکرٹری ماحولیات سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے

پیر 22 دسمبر 2014 14:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء ) سپریم کورٹ نے میٹروبس پراجیکٹ کیس میں چیئرمین سی ڈی اے ،سیکرٹری ماحولیات سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس باقاعدہ سماعت کے لئے 30 دسمبر کو مقرر کر دی ہے ۔چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کریگا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصرالملک نے مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے اسلام آباد پرنسپل سیٹ پردوبنچ قائم کردئے ہیں ، مذکورہ بنچ راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس پراجیکٹ کے خلاف مسلم لیگ ق کے سینیٹر مشاہد حسین سیدکے سپریم کورٹ کولکھے گئے خط پر سماعت کے علاوہ دیگر عائلی وفوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے۔

بنچ نمبرایک چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل خان اورجسٹس دوست محمدخان جبکہ بنچ نمبردومیں جسٹس اعجازافضل اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر مشتمل ہے ۔چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل خان اورجسٹس دوست محمدخان راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس پراجیکٹ کے خلاف مسلم لیگ ق کے سینیٹر مشاہد حسین سیدکے سپریم کورٹ کولکھے گئے خط پر سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :