Live Updates

ایڈیشنل سیشن عدالت نے حنیف عباسی کے ہتک عزت دعوے پر عمران خان کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا

پیر 22 دسمبر 2014 13:54

ایڈیشنل سیشن عدالت نے حنیف عباسی کے ہتک عزت دعوے پر عمران خان کو جواب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء ) ایڈیشنل سیشن عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے ہتک عزت دعوے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج عبدالستارلنگاہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کی، سماعت کے دوران فاضل جج کو آگاہ کیا گیا کہ عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہیں کرایا گیا جس پر عدالت نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی نے عمران خان پرایک ارب روپے ہتک عزت کا دعوی کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انہیں منشیات فروش اور جعلی دوائیاں بنانے والا کہا،عمران خان کے اقدام سے ان کا استحقاق مجروع ہوا ہے اس لئے انہیں ہرجانہ دلایا جائے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :