15 ارب ڈالر زرمبادلہ کا ہدف عبور کرنے پر وزیر اعظم کی اسحاق ڈار کو مبارکباد

پیر 22 دسمبر 2014 13:54

15 ارب ڈالر زرمبادلہ کا ہدف عبور کرنے پر وزیر اعظم کی اسحاق ڈار کو مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو15 ارب ڈالر زرمبادلہ کا ہدف عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔پیر کے روز وزیر اعظم سے اسحاق ڈار نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو ملک میں معاشی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر15 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جس میں10 ارب ڈالر سٹیٹ بینک اور باقی کمرشل بینکوں کے ہیں جس پر نواز شریف ے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے آئندہ مستقبل میں بھی ایسے ہی اقدامات کئے جائیں جس سے ملک کی معیشت کو مضبوط سے مضبوط تر ہو.

متعلقہ عنوان :