د ہشت گردی ہے کی آڑ میں مدارس کو بدنام نہ کیا جائے‘ سینیٹر پروفیسر ساجد میر

پیر 22 دسمبر 2014 13:37

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ د ہشت گردی ہے کی آڑ میں مدارس کو بدنام نہ کیا جائے، وفاق المدراس السلفیہ کا ایک مدرسہ بھی دہشت گردی میں ملوث ثابت ہوجائے ہم اسے خود بند کردیں گے، صرف پرویز مشرف پر حملہ کرنے والوں کو ہی نہیں بلکہ ہر قاتل کو پھانسی ملنی چاہیے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماکے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سزائے موت کے فیصلے کا اطلاق بلاتفریق ہونا چاہیے۔ قانون قصاص میں تخصیص نہیں ہو نی چاہیے۔قرآن میں بیان کردہ حدود کو حکمران تبدیل نہیں کرسکتے۔انہیں صرف تعزیری سزا کی معافی کا اختیار ہے۔

(جاری ہے)

لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشت گردی مجرموں کے ساتھ دیگر مقدمات میں سزائے موت کے قیدی بھی تختہ دار پر لٹکائے جائیں۔

دریں اثنا مرکزی ترجمان حافظ بابر فاروق رحیمی نے کہا ہے کہ پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس سانحہ پشاور اورموسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا۔ جماعت کے نائب امیرحافظ زبیر احمد ظہیر کی طرف سے اس ضمن میں تحفظات کا اظہار ان کی انفرادی سوچ ہے ۔پارٹی میں کسی کو کوئی تحفظات نہیں ہیں۔ پریس میں جاری کردہ ان کے بیان کاجائزہ لیا جارہا ہے۔پارٹی کے اندرونی مسائل کو میڈیا میں اچھالنا مناسب نہیں۔مرکزی ناظم انتخابات نے سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے لاہورجماعت کا الیکشن ملتوی کیا ہے۔