سزائے موت کیخلاف حکم امتناعی ختم کرانے کیلئے وزیراعظم متحرک

پیر 22 دسمبر 2014 13:30

سزائے موت کیخلاف حکم امتناعی ختم کرانے کیلئے وزیراعظم متحرک

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) .وزیراعظم محمدنوازشریف کا کہنا ہےکہ جوانوں ، بچوں اور شہریوں کو قتل کرنے والوں کے ساتھ کوئی رحم نہیں برتا جائے گا۔قانونی ٹیم کو ہدایت کردی ہےکہ حکمِ امتناعی ختم کرانے کےلیے تیز رفتاری سے کام کیا جائے۔

(جاری ہے)

لاہور سے جاری بیان میں حکومتی ترجمان نے بتایاکہ دہشت گردوں کو سزائے موت دلانےکےلیے وزیراعظم محمدنواز شریف نے اٹارنی جنرل آفس اورسینئرقانونی ٹیم کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔یہ ہدایات سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پرعمل درآمد کےحوالے سے حکم امتناعی جاری ہونے پرجاری کی گئیں۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کےلیےہم ہر صورت تیار ہیں۔قانونی ٹیم حکمِ امتناعی ختم کرانے کےلیے تیز رفتاری سے کام کرے۔

متعلقہ عنوان :