میرپور‘ممتاز ماہرتعلیم محمد فضل شوق نقشبندی کی کتاب مارکیٹ میں آگئی

پیر 22 دسمبر 2014 13:22

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء)ممتاز ماہر تعلیم ، ادیب، شاعر نصف درجن کتابوں کے مصنف پرنسپل محمد فضل شوق نقشبندی کی نئی کتاب ”تذکرہ اولیائے شرقپور شریف “ معہ ”اولیائے مہینڈر پونچھ جموں و کشمیر “ مارکیٹ میں آچکی ہے ۔

(جاری ہے)

301صفحات کی اس کتاب میں پچاس سے زائد اولیائے کرام کے حالات زندگی درج کیے گئے ہیں یہ کتاب ارشد بک سیلرز چوک شہیداں میرپور ، شاہین بک ڈپو کوٹلی اور نیو شاہین بک ڈپو نکیال سے مل سکتی ہے ۔