میرپور میں مسیحی برادری کی کرسمس و نیا سال منانے کے لیے تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

پیر 22 دسمبر 2014 13:22

میرپور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء ) مسیحی برادری میرپور اپنا مذہبی تہوار کرسمس و نیا سال منانے کے لیے تیاریاں عروج پر کیے ہوئے ہیں ،چرچ کمٹیاں رواں سال گذشتہ سالوں کی نسبت سے بڑھ کر جشن عید ولادت با سعادت المیسح مذہبی عقیدت و احترام جذبہ ایمانی جوش و ولولہ سے منانے کا عزم گرجاگھروں ،گلیوں محلوں کو سجانے کے لیے تزئین و آرائش کے لیے کمٹیاں متحرک،دیگر مضافات میں بھی یہی جوش و جذبہ بام عروج پر ہے کہ مسیحا ہمارے پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے،امن محبت و یگانگت بھائی چارے کا پیغام لائے جو عالم انسانیت کے لیے عطیہ خداوندی ہے،بیت الحم کی شان ہے نرالی پیدا ہوا جہاں کا والی مگرتفصیلات کے مطابق میرپور اور اس کے دیگر ملحقہ علاقہ جات میں تمام مسیحی برادری نے حالیہ سانحہ پشاور کے دلخراش واقعہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے روح پر لرزہ طاری ہے اور قلم ہے کہ اسکا سینہ شق ہو چکا ہے لفظ بے معنی اور چھوٹے دکھائی دے رہے ہیں فضا سوگوار ہر آنکھ آشکبار ہے،پوری قوم غم سے نڈھال ہے،کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،انہیں تختہ دار پر لٹکانہ آسان موت ہے انہیں عبرت ناک سزائیں دے کر نشان عبرت بنایا جائے،اظہار یکجہتی و یگانگت کے ساتھ ان سانحہ شہداؤں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے متفقہ طور پر کرسمس تقریبات انتہائی سادگی سے منائی جائنگی،جہاں کہیں بھی کرسمس کے کیک کاٹنے کی تقریبات تھیں انہیں موخرکر دیا گیا ہے اور اپنی عبادات میں خصوصی دعاؤں و تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیاگیا ہے اظہار یکجہتی و خراج عقیدت کے لیے شمعیں روشن کی جائیں گی اور چند منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی تمام صحافتی حلقوں ، الیکٹرانک میڈیا سے بھی پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ25دسمبر دن دو2 بجے ضلع کونسل ہال میرپور ودیگر مضافات میں تقریبات کی کوریج و اظہار یکجہتی کے لیے تشریف لائیں ان باتوں کا اظہارمذہبی راہنماؤں با بو ارشد ناظم و دعائیہ گروپس ،کمیٹی و تنظیمی عہدیداران ، صدر اسحاق بھٹی،سٹی صدر شہباز اسلم،سیکرٹری حمید بھٹی،چودھری سیموئل برکت ،صدر PCB منگلا جاوید یونس ،سرور مٹو،طارق بھٹی، یونس بھٹی وغیرہ نے کیا۔