دارالحکومت مظفرآباد سے تجاوزات خاتمے کے لیے آپریشن خوش آئند ہے‘ شیخ عقیل الرحمن

پیر 22 دسمبر 2014 13:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہاہے کہ دارالحکومت سے تجاوزات خاتمے کے لیے آپریشن خوش آئند ہے۔تجاوزات ختم کرنے سے بازار اور گلیاں کشادہ ہوئی اور عام آدمی کو سہولت ملی ہے۔یہ آپریشن کرنا بلدیہ اور ایم ڈی اے کا کام تھا مگرانہوں نے مال بناؤ کے سوا کچھ نہیں کیا۔

بھتہ لے کر تجاوزات مافیہاکو کھلی چھوٹ دے رکھی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں انتظامیہ کے ہم ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر شہر میں بلاتخصیص آپریشن کرکے تجاوزات کا خاتمہ کریں گے۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے کوٹلی میں بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کی سیوریج لائن اور گلیوں کو بھی فنکشنل کیا جائے تاکہ شہرمیں گند ختم ہوسکے۔جماعت اسلامی ہر اچھے کا م کی نہ صرف تعریف کرتی ہے بلکہ اس میں انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔مظفرآباد کے شہریوں کو سہولیات فراہمی کے لیے اس طرح کے اقدامات اٹھانا ناگزیرہیں۔