ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آرمی حکام نے ملتان کینٹ علاقہ سیل کردیا

کنٹونمنٹ میں داخل ہونے والے تمام راستے بند کردیئے گئے،حساس اداروں کے حکام نے ریجنل پولیس افسر ملتان ، ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی کو بھی دفتر جانے سے روک دیا

پیر 22 دسمبر 2014 13:07

ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آرمی حکام نے ملتان کینٹ علاقہ سیل کردیا

ملتان( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء ) ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سوموار کی صبح آرمی حکام نے ملتان کینٹ علاقہ سیل کردیا اورکنٹونمنٹ میں داخل ہونے والے تمام راستے بند کردیئے ۔ اس موقع پر حساس اداروں کے حکام نے ریجنل پولیس افسر ملتان ، ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی کو بھی ان کے دفتر جانے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ریجنل پولیس افسر ملتان کا دفتر قاسم روڈ پر ائرپورٹ کے قریب واقع ہے یہاں سے آر پی او ملتان امجد جاوید سلیمی سوموار کی صبح ہائی کورٹ پیشی پر گئے تھے مگر واپسی پر انہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور حساس ادارے کی چیک پوسٹ سے گزرنے سے روک دیا گیا تاہم بعد ازاں اعلیٰ آرمی حکام سے اجازت ملنے پر انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی اس صورتحال کے بعد کینٹ کے علاقے میں واقع قاسم ویلا ، بستی لنگڑیال اور ائرپورٹ آنے جانے والے لوگوں اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

متعلقہ عنوان :