سانحہ پشاور میں شہید بچوں کے ماں باپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انجینئر امیر مقام

پیر 22 دسمبر 2014 13:05

صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور میں شہید بچوں کے ماں باپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے سانحہ پشاور کو قومی سانحہ قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے واقعات سے ان کے حوصلے پست نہیں ہو نگے۔ بلکہ ان کے جذبے اور بڑھیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن تحصیل خدوخیل کے صدر الحاج بر ھان خان کی عیادت کے موقع پر بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک سید عمران کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد حیات، محمد رسان، اشتیاق خان، عبداللہ شاہ، سابق ناظم عبدالراج ، زاہد زادہ وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنوں موجو دتھے۔ انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں امن کا سورج طلوع ہو گا ۔ اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرئے گا۔ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے اور یہی جماعت پاکستان کو خوشحال اور مستحکم بنائے گی ۔ ملک میں بڑے بڑے میگا پراجیکٹ جن میں ا نرجی، ایریگیشن اور مواصلات سمیت دیگر شعبوں میں عوام جلد انقلابی تبدیلیاں محسوس کرینگے