اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن ، 20 افغانیوں سمیت 117 مشکوک گرفتار

پیر 22 دسمبر 2014 12:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 20 افغانیوں سمیت مزید 117 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلا غ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ، سرچ آپریشن کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے مزید 117 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں 20 افغان باشندے شامل ہیں جن کے پاس پاکستان میں قیام کے حوالے سے کوئی قانونی دستاویز نہیں ہیں۔ گزشتہ روز بھی سرچ آپریشن کے دوران 400 سے مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :