بالی وڈ فلم ”بدلہ پور“ 20فروری کو ریلیز ہو گی

فلم میں ورون دھون پہلی مرتبہ ایک ایکشن ہیرو کے طو ر پر جلوہ گر ہو رہے ہیں

پیر 22 دسمبر 2014 12:43

بالی وڈ فلم ”بدلہ پور“ 20فروری کو ریلیز ہو گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) ہدایت کار وپروڈیو سر کرن جو ہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے نو جوان ہیرو ورون دھون کی نئی ایکشن تھرلر فلم” بدلہ پور“کے پہلے ڈیجیٹل پو سٹر کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔اس پو سٹر میں فلم کی کہانی کی مناسبت سے ورون دھون کے بدلتے دو روپ ہیں جس میں وہ ایک معصوم کم عمر نو جوان سے ایک ایکشن ہیرو کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پوسٹر میں ورون کا دبنگ روپ ان کے چہرے پر عیاں غصے،نفرت اور ہاتھ میں پکڑی ہتھوڑی سے بھی نمایاں ہے۔ Raghavan Sriram کی ہدایات میں بننے والی اس فلم مینں مر کزی کر دار ورون دھون ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے علا وہ نو از الدین صدیقی،ہما قریشی،دویہ دتہ اوریامی گوتم بھی اہم کر داروں میں نظر آئے گی۔ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم میں ورون دھون پہلی مرتبہ ایک ایکشن ہیرو کے طو ر پر جلوہ گر ہو رہے ہیں جسے اگلے سال20فروری کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :