کراچی سے لاہور تک شوبز کا سفر آغاز ہے،منزل ابھی دور ہے‘ اداکارہ مایا خان

پیر 22 دسمبر 2014 12:40

کراچی سے لاہور تک شوبز کا سفر آغاز ہے،منزل ابھی دور ہے‘ اداکارہ مایا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) اداکارہ مایا خان نے کہا ہے کہ کراچی سے لاہور تک شوبز کا سفر ابھی میرا آغاز ہے اور منرل ابھی دور ہے ، شوبز کی دنیا میں مسلسل محنت کرنے والوں نے اپنا نام اور مقام بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

” این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اداکارہ بشریٰ انصاری کی اداکاری سے متاثرہوکر شوبز میں آئی تھی ۔وہ واقعی ایک حقیقی اور بڑی اداکارہ ہیں ، میری تمنا ہے کہ میں بھی آپی بشریٰ انصاری جیسا نام اور مقام حاصل کروں ۔ اداکارہ مایا نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ میری منزل ابھی دور ہے مگر میرا یقین ہے کہ ایک دن میں بھی اپنی آئیڈل اداکارہ کی طرح فن کی دنیا میں شہرت حاصل کر لوں گی ۔

متعلقہ عنوان :