الحمرا میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے

پیر 22 دسمبر 2014 12:39

الحمرا میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) الحمرا آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد کی خصوصی ہدایت پر الحمرا میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر الحمرا آرٹس کونسل میں سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بناتے ہوئے ڈرامہ کے اوقات میں سکیورٹی گارڈ کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ الحمرا میں 32سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے پورے الحمرا کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ مقامی پولیس کے اہلکار بھی الحمرا میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ڈرامہ بینوں کو بھی مکمل تلاشی کے بعد ہال میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔