لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

پیر 22 دسمبر 2014 12:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔تائیکوانڈو،ٹیبل ٹینس اور والی بال ایتھلیٹس ایسویسی ایشنز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈی جی سپورٹس بورڈ نے منتخب ایسویسی ایشنز ہونے کے باوجود سیاسی بنیادوں پر متوازی ایسویسی ایشنز قائم کر دیں۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ نے متوازی ایسویسی ایشنز کی قانونی حیثیت کے حوالے سے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کو جائزہ لے کر فیصلہ کرنے کا حخم دے رکھا ہے مگر عدالت عالیہ کے اس حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔جس پر عدالت نے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کو تیس جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔